ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چنتامنی میں صفائی کرمچاریوں کا منسپل دفتر کے روبرو احتجاجی مظاہرہ

چنتامنی میں صفائی کرمچاریوں کا منسپل دفتر کے روبرو احتجاجی مظاہرہ

Sat, 11 Mar 2017 11:12:52    S.O. News Service

چنتامنی:11 /مارچ(محمد اسلم/ایس او نیوز)منسپل کونسل کے حدود میں آنے والے صفائی کرمچاریوں کو آج کام وکاج بند کرکہ منسپل دفتر کے روبرو احتجاجی دھرنا دیا احتجاجی مظاہرین نے کہا کہ ہمیں پچھلے تین ماہ سے تنخواہ نہیں دیا گیا ۔

احتجاجیوں نے کہا کہ چنتامنی سٹی منسپل کونسل میں جملہ 104صفائی کرمچاری روزانہ کام انجام دے رہے ہیں اور ہر روز علی الصباح شہر کی صفائی کے کام میں مصروف رہتے ہیں ان صفائی کرمچاریوں کی تنخواہ کیلئے پاؤن انٹر پرائزرس کو ٹنڈر دیا گیا ہے اور ہر ماہ صفائی کرمچاریوں کو تنخواہیں دینے کے لئے کئی قسم کے بہانے بنائے جاتے ہیں اور یہ کہکر ٹال دیا جاتا ہے کہ حکومت سے رقم جاری نہیں ہوئی ہے ۔

احتجاجیوں نے سوال کیا کہ اگر انھیں تنخواہیں نہیں دی گئیں تو ان کے بچوں کے پرورش اور تعلیم کیسے ممکن ہوسکے گی دوسری آمدنی بھی نہیں ہے اس تنخواہ کے بھروسے ان کے گھر چلتے ہیں اس طرح تنخواہیں روک دینے سے ان کا گزر بسر کس طرح ہوگا؟صفائی کرمچاریوں نے وارنگ دی کہ اگر فوری تنخواہیں نہیں دی گئیں توکل سے شہر کی صفائی کے کام پر نہیں جائیں گے میونسپل کمشنر وی۔منی سوامی نے موقع پر پہنچ کر تیقن دیا کہ فوری طور پر تنخواہیں جاری کردی جائیں گی کسی بھی صورت میں صفائی کے کام کو نہ روکیں کیونکہ صفائی کرمچاریوں کے احتجاج سے شہر میں گندگی پھیل جائے گی اور جگہ جگہ کوڑا کرکٹ جمع ہوجائے گا میونسپل کمشنر کے اس تیقن کے بعد صفائی کرمچاریوں نے اپنا احتجاج واپس لیا اس احتجاج میں شیوا راگھو،رمیش کدرما شیوماّ نارائن اماّ شرنیواس اپا سمیت کئی صفائی کرمچاری موجود رہے ۔


Share: